والد مکرم استاذ الاساتذہ شیخ مولانا عزیز الرحمن صاحب سلفی سابق استاذ و شیخ الحدیث جامعہ سلفیہ بنارس کے زندگی کا سرمایہ و ذخیرہ کل حیات ان کی کتاب اور لاٸبریری کو آج جامعہ نسواں السلفیہ تروپتی آندھرا پردیش میں منظم و مرتب دیکھنے کا موقع میسر ہوا۔ کتابوں کی آراٸش و زیباٸش ۔ رکھ رکھاٸو و ترتیب اور ہر کتاب پر کٸے گٸے احتیاطی کاموں کو دیکھ کر دلی مسرت و شادمانی ہوٸ۔ آج سے ایک سال قبل والدہ ماجدہ کے اصرار پر والد گرامی اس بات پر رضامند ہوٸے کہ کتابیں سیلن کا شکار ہو رہی ہیں۔ کسی ادارہ میں ہدیہ کرکے اس کو صدقٸہ جاریہ بنا دیں۔ والد گرامی کی کتابوں سے بے انتہا اور والہانہ محبت یہ تھی کہ وہ اس زندگی بھر کے سامایہ کو خود سے جدا کرنے کی ہمت اپنے اندر اکٹھا نہیں کر پا رہے تھے۔ لیکن والدہ ماجدہ کے مناسب مشورے نے والد گرامی کو رضامند کر لیا۔ کٸی اداروں میں کتابوں کو اپنی لاٸبریری میں شریک کرنے کی خواہش نے انکار پایا۔ مگر جامعة النسواں کے ناٸب سرپرست اعلی جناب اسماعیل شیخ صاحب اور ناظم انتظامیہ شیخ مغل عبد العزیز حفظہم اللہ تعالی نے میری درخواست کو شرف قبولیت بخشا۔ اللہ تعالی جامعہ نسواں کی سرپرست اعلی و بانیہ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ۔ محترمہ نانی اماں بلقیس شیخ ۔ محترمہ مبارک شیخ و تمام ذمہ داران جامعہ و اساتذہ و ملازمین اور مرحرمین کو اجر عظیم سے نوازے۔ آمین یا رب العالمین مطیع الرحمن عزیز
استاذ الاساتذہ شیخ مولانا عزیز الرحمن صاحب سلفی، سابق استاذ و شیخ الحدیث جامعہ سلفیہ بنارس
By Jazba e Shaheen39 Views