آج کے ماحول میں اگر کوئی شخص کسی عورت کے تعلق سے کچھ ہمدردی کر دے یا ہمدردی کے دو بول بول دے تو نا جانے کیا کیا باتیں شروع ہو جاتی ہیں آپ نے آپا عالمہ ڈاکٹر نوھیرا شیخ کے تعلق سے ایک ضخیم کتاب لکھی یقیناً آپ کو نا جانے کتنی باتوں اور کڑوی باتوں کا سامنا کرنا پڑا ہو گا نا جانے کیسے کیسے گھناؤنے الزامات لگائے گئے ہوں گے پھر بھی آپ نے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کتاب کو شائع کرا دیا آپ کے جذبوں اور ہمتوں کو سلام میں برادرم جناب مطیع الرحمان صاحب کا بہت ہی ممنون و مشکور ہوں کہ جہنوں نے مجھ ناچیز کو اپنی یہ جامع اور حقیقت پر مبنی کتاب ( جذبہ شاہین عالمہ ڈاکٹر نوھیرا شیخ) تحفے کی شکل میں دیا جس کے لئے میں ان کا بے حد مشکور ہوں اللہ رب العالمین ان کی اس محنت کو شرفِ قبولیت سے نوازے آمین
عبدالعلیم راحل محمد یوسف
کپلوستو نیپال