میں بہت ہی مشکور و ممنون ہوں مطیع الرحمن عزیز صاحب کی جنہوں نے مجھے اس قابل سمجھا اور اپنی تصنیف کردہ کتاب ”جذبہ شاہین عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ” کو بدست عبد الرحمن عزیز بطور ہدیہ پیش کیا، یہ کتاب 150 مضامین کے ساتھ آٹھ 800 سو صفحات پر مشتمل ہے، اس کتاب ‘کا اجراء حیدر آباد میں عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ صاحبہ کے بدست کیا گیا، جسے مختلف زبانوں کے اخبارات میں شائع بھی کیا گیا، اس کتاب میں ڈاکٹر نوہیرا شیخ صاحبہ کی زندگی کے اتار چڑھاو، ملی سماجی اور سیاسی خدمات کو ایک بہترین انداز اجاگر کیا گیا ہے، یہ کتاب مجھے کچھ دنوں پہلے ملی ہے لیکن کچھ مصروفیات اور سوشل میڈیا میں تھوڑی پریشانی کی وجہ سے اس کتاب کے سلسلے میں اظہار خیال کرنے سے قاصر تھا جس کے لئے صاحب کتاب اور عبد الرحمن عزیز بھائی سے معذرت کا طالب ہوں،
محی الدّین آزاد