Close Menu
  • Home
  • Urdu
  • Hindi
  • English
  • Marathi
  • Punjabi
  • Tamil
  • Telgu
  • Photo Gallery
  • Impressions
  • Disclaimer
  • About Us
    • About Us
    • Contact Us
Facebook X (Twitter) Instagram YouTube
Saturday, September 6
  • Home
  • About Us
  • Disclaimer
  • Video
  • Contact Us
Facebook X (Twitter) Instagram
Jazba-e-Shaheen
  • Home
  • Urdu
  • Hindi
  • English
  • Marathi
  • Punjabi
  • Tamil
  • Telgu
  • Photo Gallery
  • Impressions
  • Disclaimer
  • About Us
    • About Us
    • Contact Us
Jazba-e-Shaheen
Home » مطیع الرحمن عزیز کی تصنیف کردہ کتاب ’’ جذبۂ شاہین ‘‘ کا اجراء

مطیع الرحمن عزیز کی تصنیف کردہ کتاب ’’ جذبۂ شاہین ‘‘ کا اجراء

Jazba e ShaheenBy Jazba e Shaheen29 January 20241 Views

میں اس کتاب میں موجود اپنی خوبیوں سے بہتر کام کرنے کیلئے کوشاں ہوں: ڈاکٹر نوہیرا شیخ

دلی کے مشہور صحافی مطیع الرحمن عزیز کی تصنیف کردہ کتاب ’’ جذبہ ٔ شاہین عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ ‘‘ کا اجراء حید ر آباد میں بدست ڈاکٹر نوہیرا شیخ و مطیع الرحمن عزیز عمل میں آیا ۔ یہ کتاب تقریبا 800 ؍صفحات پر مشتمل ہے ،اس کتاب میں ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے تمام کردار نظریات و جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزرنے والے حالات کو 150 مضامین کے ذریعے قلم بند کیا گیا ہے ۔ 31 دسمبر 2020 تک کی لکھی گئی ان داستانوں کو کتابی شکل اس وقت دے دی گئی تھی جب ہیرا گروپ خانوادہ دشمنوں کی سازشوں اور مکر و فریب سے بچنے کے لئے اپنی عافیت کی تلاش میں در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور تھا۔ سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ خود زیر حراساں تھیں، قوم وملت کی فلاح و بہبود اور رہنمائی و ہدایت کے تئیں ’’ جذبۂ شاہین عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ ‘‘ کے کارہائے نمایا ں کو جس میں شخصیت ، تعلیمی ِخدمات ، تجارتی خدمات ، سیاسی خدمات ، سازش ، گرفتاری ، فلاحی ، رفاہی ، سماجی ، ملی ، ملکی خدمات، اعزازات اور آپا کے سپاہیوں پر شکم سیر انداز میں گفتگو کی گئی ہے ۔ اس کتاب کے اجراء کے موقع پر ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے میڈیا کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں جب جیل میں تھی تو سنتی تھی کہ مجھ پر کسی نے ایک کتاب لکھی ہے تو میں بہت خوش ہوتی تھی ، میری زندگی میں کسی نے مجھ پر ایسی کتاب لکھی جس کی مجھے بہت خوشی ہے ، اکثر ایسا دیکھا گیا ہے کہ انسان کے وفات کے بعد اس کے حالات زندگی پر کتاب لکھی جاتی ہے، اور میں اس کتاب میں موجود اپنی خوبیوں سے بڑھ کر کام کرنے کیلئے کوشاں ہوں اور تمام ہندوستانی خواتین اس کتاب سے مستفید ہو اس کی ترغیب دیتی ہوں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مطیع الرحمن عزیز نے کہا کہ مجھے یہ امید نہیں تھی کہ میں ڈاکٹر نوہیرا شیخ صاحبہ پر اتنی کثیر صفحات پر مشتمل کتاب تصنیف کر پائوں گا لیکن میں نے قلم اٹھایا تو حر ف با حرف لفظ اور لفظ با لفظ جملے بنتے گئے اور یوں دو سال کی انتھک محنت کے بعد یہ کتاب آپ کے سامنے موجود ہے ۔ اس کتاب کے اجراء کے بعد ہندوستان کے کونے کونے میں پہونچانے کی ذمے داری میری ہے اور اب تک مانگ اور ڈیمانڈ کے مطابق میں یہی کہتا ہوں کہ جلد از جلد دوسرے ایڈیشن کی اشاعت کا کام بھی شروع کیا جائے گا۔

Related Articles

استاذ الاساتذہ شیخ مولانا عزیز الرحمن صاحب سلفی، سابق استاذ و شیخ الحدیث جامعہ سلفیہ بنارس

29 January 2024

ہیرا گروپ صدر دفتر

29 January 2024

محی الدّین آزاد مقیم قطر

29 January 2024

جناب ڈاکٹر عبد القدیر صاحب بیدر کرناٹک سے

29 January 2024

عبدالعلیم راحل محمد یوسف کپلوستو نیپال سے

29 January 2024

جذبہ شاہین ’’عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ’’

29 January 2024
Advertisement
Recent Articles

BOOK RELEASE PHOTOS JAZBA E SHAHEEN AALIMA DR. NOWHIRA SHEKH CEO HEERA GROUP OF COMPANIES

29 January 2024

The Book JAZBA-E- SHAHEEN English edition is ready to Published- Aalima Dr.Nowhira Shaikh

29 January 2024

استاذ الاساتذہ شیخ مولانا عزیز الرحمن صاحب سلفی، سابق استاذ و شیخ الحدیث جامعہ سلفیہ بنارس

29 January 2024

ہیرا گروپ صدر دفتر

29 January 2024

محی الدّین آزاد مقیم قطر

29 January 2024
Advertisement
© 2025 www.jazbaeshaheen.com All rights are reserved.
  • Home
  • About Us
  • Disclaimer
  • Video
  • Contact Us

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.