السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
بعد آداب کے خدمت عالیہ میں بہت بہت مبارک باد جناب مطیع الرحمن عزیز صاحب آپ کی تصنیف کردہ کتاب جذبٸہ شاہین۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ تقریباً دو ماہ قبل ہی بذریعہ ڈاک میرے گھر پہنچی ہے ممبئ میں۔ لیکن میں اپنے آبائی وطن سدھا رتھ نگر یو پی میں تھا۔ ابھی چند دنوں قبل ممبئی آیا ہوں تاخیر کی معذرت چاہتا ہوں دو دن پہلے ہی آ پا عالمہ ڈاکٹر نو ہیرا شیخ صاحبہ سے ہیرا گروف آفس بیلا پور نوی ممبئ میں ملاقات کا شرف حاصل ہوا ملکر بڑی خوشی ہوئی نہایت ہی خوش مزاج ملنسار اور مضبوط ہمت کی مالک ہیں بلکہ یہ کہا جائے کہ آپ کی شخصیت پر مطیع الرحمن عزیز صاحب نے جو کتاب تصنیف کی ہے جذبہء شاہین بالکل آپا اس کی اسم بامسمی ہیں میں آپ کا بہت شکر گزار ہوں کہ آپ نے جذبہء شاہین کتاب تحفے میں عنایت فرمائی اللہ پاک آپ کی کاوش کو قبول فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین
کھول یوں مٹھی کہ اک جگنو نہ نکلے ہاتھ سے
آنکھ کو ایسے جھپک لمحہ کوئی اوجھل نہ ہو
پہلی سیڑھی پر قدم رکھ آخری سیڑھی پہ آنکھ
منزلوں کی جستجو میں رائیگاں کوئی پل نہ ہو
آ پ کا احسان مند
حافظ محمد مبارک سدھارتھ نگری
مقیم حال گوونڈی ممبئ