میرے عزیز گرامی ماسٹر محمد انور السلفی ہرلاکھی مد ھوبنی( بھار ) نے ایک ضخیم کتاب جذبہ شاہین عالمہ ڈاکٹر نوھیرا شیخ ۔بطور ہدیہ پیش کیا ۔اس کتاب پرسرسری نظر ڈالنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ مصنف موصوف بھائی مطیع الرحمن عزیز کی کتاب جذبہ شاہین عوام وخواص کے لئے وعظ ونصیحت ہے ۔اس کتاب کے مخاطب تعلیم یافتہ لوگ ہیں ۔جو اپنی اخوت ومحبت۔ اور آداب اخلاق کا پیغام ملک وملت ۔قوم ومسلک کے لئے نچھاور کرتے ہیں۔ آں جناب نے پوری تفصیل کے ساتھ عالمہ صاحبہ کے حیات خدمات پر روشنی ڈالنے کی پوری کوشش کی ہے ۔ میری دعا ہے کہ رب کریم مصنف موصوف۔ اور ڈاکٹر نوھیرا شیخ کو قوم وملت عوام خواص کے لئے تادیر صحت وعافیت والی زندگی عطا فرمائے۔آمین۔ یا رب العالمین
شیخ نجم الدین سلفی
مقام پوسٹ ہرلاکھی مدھوبنی بہار
بچۂ شاہیں سے کہتا تھا عقاب ِ سالخورد
اے ترے شہپر پہ آساں رفعتِ چرخ ِ بریں