بسم الله الرحمن الرحيم
مکرم و محترم جناب مطیع الرحمان عزیز صاحب /زاد الله في إقبالك السلام عليكم ورحمة الله وبركاته، وبعد : خیریت دارم و خواہم!
مکرمی!
آپ کا ارسال کردہ جذبٸہ شاہین۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کتاب آج مورخہ 12/اکتوبر کو موصول ہوا ہے. (شكرا جزيلا و جزاکم الله خيرا وبارك فيكم) کتاب کے سر ورق اور فہرست مضامین و مشمولات نیز بعض تبصروں کو پڑھ کر اندازہ ہوا ہے کہ آپ نے واقعی محنت اور انصاف کے دامن کو تھام کر ایک ضخیم کتاب تالیف کی ہے. جو بہت سے رموز اور حقائق کو بے نقاب کرتی ہے. یقیناً آپ کی یہ قابل شتائش کاوش مبارکبادی کے مستحق ہے . اور ساتھ ہی محترمہ ڈاکٹر نوہیرہ /حفظها الله و رعاها کے حضور بھی ہدیہ تشکر و تبریک پیش کرتا ہوں، کیوں کہ یہ بہت بڑی بات ہے کہ کسی کی زندگی میں اس کی صلاحیتوں اور فن کا اعتراف کر لیا جائے، یہ بہت ہی کم لوگوں کو نصیب میں ہوتا ہے. ورنہ تو بعد مرگ ہی خوبیوں کے قصیدے پڑھے جاتے ہیں. اس کتاب کی بعض تحریر اور اوراق کو پڑھ کر لگا کہ :
یہ جو زندگی کی کتاب ہے، یہ کتاب بھی کیا کتاب ہے
کہیں ایک حسین سا خواب ہے، کہیں جان لیوا عذاب ہے
کہیں آنسوؤں کی ہے داستاں، کہیں مسکراہٹ بے حساب ہے
کئی چہرے ہیں اس میں چھپے ہوئے، ایک عجیب سا یہ نقاب ہے
کہیں چھاؤں ہے کہیں دھوپ ہے، کہیں اور کوئی روپ ہے
کہیں برکتوں کی ہیں بارشیں، کہیں تشنگی بے حساب ہے.
اخیر میں دعا گو ہوں کہ رب کریم آپ کو دنیا و آخرت میں کامیابی سے ہمکنار کرے اور آپ کے علم و عمر میں برکت دے. آمين
اخوکم :
حکیم الدین سنابلی
جنرل سکریٹری مرکز صوت الحجاز فیروز پور جھرکہ، میوات، ہریانہ