آپکی گرانقدر تصنیف جذبہء شاہین عالمہ ڈاکٹر نوھیرا شیخ آج بائی ڈاک دستیاب ہوئی۔ جزاکم اللہ، آپکی بے پایاں محبتوں کا اللہ ہی اجر عطا فرمائے گا۔۔۔ بادئ النظر سے آپکی اور آپکی ذات و شخصیت کی علمی وادبی، سیاسی و سماجی خدمات و کارنامے کی حقیقی تصویر جھلک رہی ہے۔ اسوقت کتاب میرے مطالعہ میں ہے۔ پھر بھی ابتدا انتہاء اور فہرست و مضامین کے سرسری مطالعے سے پتہ چل رہا ہے۔ آپ کا کام خیر خواہ انسانیت کا عکاس ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی آپکے والد بزرگوار کیساتھ ساتھ آپکی اس مخلصانہ اور مصلحانہ کاوش کو بھی شرف قبولیت سے نوازے۔ استفادہ عام ہو، ملت کےلیے یہ کارنامہ بہترین رہنما ثابت ہو اور آپ کو مزید در مزید توفیق کی خاص عطا فرمائے۔ آپ سے شناسا ہوکر بھی مجھے بے انتہا خوشی محسوس ہورہی ہے۔ جی چاھتا ہے کہ آپکی اور آپکی کاوش کی شان میں مزید لکھوں تاکہ کماحقہ ترجمانی ہو اور محنت وکاوش کا حق ادا ہو۔ اللہ ہمیں بھی اسکا صلہ عطا فرمائے۔ آپکی خدمت میں اپنے تازہ اشعار کا نذرانہ پیش کررہا ہوں۔۔۔ گر قبول افتد زہے عزوشرف۔ ۔۔۔۔
عرض گزار
ڈاکٹر آصف لٸیق ندوی
لیکچرار شعبٸہ عربک
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی
حیدر آباد تلنگانہ