السلام عليكم ورحمة الله وبركا ته آپ کا ارسال کردہ بیش قیمت ھدیہ (آپ کی گراں قدر تصنیف”جذبہ شاہین”عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ)بفضل الله تعالى مجھے موصول ہوا(بروز جمعہ بوقت 11:45) آپ کی بہت بہت ممنون ومشکور ہوں کہ آپ نے مجھے اس ھدیہ سے نوازا (جزاكم الله خيرا وأحسن الجزاء وباركفيكم) عابدادیب کا یہ شعر آپ کے نظر کرتی ہوں
جہاں پہنچ کے ڈگمگائے ہیں قدم سب کے
اسی مقام سے اب اپنا راستہ ہوگا
آپ نے اس دور میں اپنی کتاب تصنیف کی جب لوگ آپانوہیرا کا نام لینے سے بھی ڈر رہے تھےاور دشمنان ہر طرف سے سازشیں کر رہے تھے تب آپ نے “جذبہ شاہین”تصنیف کر کے یہ بات رقم کردی
واقف کہاں زمانہ ہماری اڑان سے
وہ اور تھے جو ہار گئے آسمان سے
(فہیم جوگا پوری)
وہ اور تھے جو ہار گئے آسمان سے
(فہیم جوگا پوری)