ہمارے بہت ہی عزیز دوست بھائی محمد مقبول شیخ نے آج حیدر آباد کی مشہور سماجی کارکن محترمہ ساجدہ سکندر سے ملاقات کی اور تمام حالات حاضرہ پر گفتگو کرتے ہوئے مہیلا امپاورمنٹ پارٹی میں شمولیت کی دعوت پیش کی۔ محترمہ ساجدہ سکندر نے بھی حمایت میں اپنا رجحان ظاہر کیا ہے اور بتایا کہ ان شااللہ عنقریب ہم مہیلا امپاور منٹ پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کل صدر ہند صدر و بانیہ کی دور اندیشی اور دور بینی و جہانبینی سے فیضیاب ہوتے ہوئے ملک وقوم کو فیضیاب کریں گے اور خدمت خلق میں نادر ونایاب بے مثال کام دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔ اللہ تعالیٰ بھائی محمد مقبول شیخ اور محترمہ ساجدہ سکندرصاحبہ کو جزائے خیر عنایت فرمائے۔ میری لکھی ہوئی ’’جذبۂ شاہین ۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ ‘‘ کتاب محترمہ ساجدہ سکندر کو ہدیہ پیش کیا گیا / مطیع الرحمن عزیز