محترم المقام قابل احترام جناب مطیع الرحمن عزیز حفظہ اللہ السلام علیکم ورحمة الله وبركاته
عرض تحریر یہ ہیکہ اللہ کے فضل وکرم سے آپ بخیر ہونگے،اللہ آپ کو خوش رکھے اور اپنے حفظ وامان میں رکھیں۔ آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
جذبہ شاہین عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے حصول یابی کی خبرتاخیر سے مطلع کرنے کے لئے معذرت خواہ ہوں۔کیونکہ کسی دوسرے امور میں مشغولیت کیوجہ سے کچھ لکھنا بھول ہی گیا تھا۔ تقریبا 06ستمبر 2021ءکو علی الصباح ہی کتاب موصول ہوگئی تھی،کتاب واقعی لا جواب ہے۔
اور آپ نے ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی تمام تر خدمات اور ان کے خلاف کی گئی سازشوں کو بے نقاب کیا ہیں۔ اگر اس کتاب کے سلسلہ میں یہ کہا جائے کہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے سلسلہ میں ایک انسائیکلیو پیڈیا سے کم نہیں ہے تو شاید بےجا نہ ہوگا۔ اور مستقبل میں ہر وہ قلم جو ڈاکٹر نوہیرا شیخ پر لکھنے کے لئے اٹھائی جائیگی وہ اس کتاب کے ضرور محتاج ہونگے۔ اللہ رب العالمین سے دعاء ہیکہ آپ کے قلم میں مزید طاقت وقوت عطاء فرمائیں تاکہ قوم وملت کی مزید خدمت کرسکے،اور ڈاکٹر عالمہ نوہیرا شیخ جس مشن کو لیکر چل رہی تھی اس میں مزید ترقی عطاء فرمائیں،اللہ رب العالمین آپ کی اس محنت کو قبول فرماکر جنت کے حصول کا ذریعہ بنائیں۔آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
آپ کا دینی وملی بھائی:
نورعالم معين الدين الریاضی
فاضل امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی ریاض سعودی عرب