السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ الحمدللہ آج شام 3 بج کر ۱۰ منٹ کر مطیع الرحمن بھائ کے ذریعہ بھیجی گئی ’’جذبہ شاہین‘‘ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کتاب موصول ہوئ ۔ کتاب ملتے ہی اسے سرسری طور پر پورا دیکھا۔ بہت خوشی ہوئی الحمدللہ آپ نے کوئی گوشہ خالی نہیں رکھا۔ آپ نے الحمد للہ ناچیز کا ذکر بھی کتاب کے صفحہ 201 میں کیا ہے۔ اس کے لئے میں آپ کا بیحد مشکور و ممنون ہوں۔ کچھ تاثرات ہمارے بھی ہیں جو مولانا مرحوم ابوعمار ابراہیم مدنی صاحب کے تعلق سے ہیں۔ اگر موقع رہا تو ان شاء اللہ لکھ کر بھیجتا ہوں۔ میری ایک رائے یہ بھی ہے کہ مولانا مرحوم ومغفور کی زندگی پر بھی ایک کتاب خصوصی شمارہ مرتب کی جائے۔ ایک بات میں آپ سے عرض کرنا چاہتا ہوں کہ بھائی آپ نے جس شخصیت یعنی عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ پر لکھنا شروع کیا ہے۔ اس شخصیت کے ایک پہلو یا ایک گوشے پر بھی اگر مکمل احاطہ کریں تو کئی جلدیں درکار ہوں گی۔ لگے رہئے لکھتے رہئے ۔اللہ آپ کے جذبہ کو بھی جذبہ شاہین عطا کرے۔آمین
کسی کمی یا کوتاہی کے لئے معافی۔
اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔آمین
پروپرائٹر : ریڈینٹ آرٹس
گھاٹ کوپر (ایسٹ) ممبئی