محترم المقام قابل احترام جناب مطیع الرحمن عزیز حفظہ اللہ وتولاہ
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته
عرض تحریر یہ ہیکہ اللہ کے فضل وکرم سے آپ بخیر ہونگے،اللہ آپ کو خوش رکھے اور اپنے حفظ وامان میں رکھیں۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین۔
جذبہ شاہین عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ موصول ہوچکی ہے
آج 12 اکتوبر2021ءکو علی الصباح ہی کتاب موصول ہوگئی ہے،کتاب واقعی لا جواب ہے۔
اور آپ نے ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی تمام تر خدمات اور ان کے خلاف کی گئی سازشوں کو بے نقاب کیا ہے۔
سنگ باطل کے شب و روز ہیں ٹکرانے میں
اہل حق پھر بھی ہیں بطلان کے ٹھکرانے میں
عالمہ فاضلہ خاتون ہیں ‘ نوہیرا شیخ’
جو شب و روز ہیں اسلام کے پھیلانے میں
ان کی تبلیغ سے گلشن میں بہار آئی ہے
کھل اٹھے پھول ہوں جیسے کسی ویرانے میں
قابل داد وتحسیں ہیں مطیع الرحمٰن
پھول سالک بھی دعاؤں کے ہیں برسانے میں
قدم بڑھاؤ ساتھیو یہ وقت کی پکار ہے
بلا رہی ہیں منزل تمہارا انتظار ہےالحمدللہ آج ہی کتاب موصول ہوئی ہے فی الحال دیکھنے سے ہی ایسا لگ رہا ہے کہ یہ کتاب جذبہ شاہین عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ مکمل ایک انسائیکلوپیڈیا ہے ۔ اللہ رب العالمین سے دعاء ہیکہ آپ کے قلم میں مزید طاقت وقوت عطاء فرمائیں تاکہ قوم وملت کی مزید خدمت کرسکے،اور ڈاکٹر عالمہ نوہیرا شیخ جس مشن کو لیکر چل رہی تھی اس میں مزید ترقی عطاء فرمائیں،اللہ رب العالمین آپ کی اس محنت کو قبول فرماکر جنت الفردوس کے حصول کا ذریعہ بنائیں۔آمین ثم آمین یا رب العالمین۔