گئے دن کہ تنہا تھا میں انجمن میں
یہاں اب مرے راز داں اور بھی ہیں
تو شاہیں ہے پرواز ہے کام تیرا
تیرے سامنے آسماں اور بھی ہیں
میں ھدیئہ تشکر پیش کرتا ہوں ”جذبہ شاہین _ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ “ کے مصنف ”محترم جناب مطیع الرحمن عزیز “ صاحب کی خدمت میں جنہوں نے ناچیز کے ایک مطالبہ پر اپنی گراں قدر قلمی و علمی تحفہ بذریعہ ڈاک ارسال فرما کر شکریہ کا موقع عنایت کیا
دراصل 24 اگست 2021 کی بات ہے…. میں اُردو اخبار ”ہمارا سماج “ پڑھ رہا تھا کہ اچانک میری نظر ایک سرخی پر پڑی جس میں لکھا تھا کہ : دہلی کے مشہور صحافی مطیع الرحمن عزیز کی تصنیف کردہ کتاب ”جذبہ شاہین عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ “ کا اجرا حیدرآباد میں بدست ڈاکٹر نوہیرا شیخ و مطیع الرحمن عزیز عمل میں آیا, یہ کتاب تقریباً 800 آٹھ سو صفحات پر مشتمل ہے, اس کتاب میں ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے تمام کردار ,نظریات و جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزرنے والے حالات کو150 مضامین کے ذریعہ قلم بند کیاگیا ہے
تبھی میں نے فیسبک سےنمبر لیکر مطیع الرحمن صاحب سےرابطہ کیا ….اور ایک کتاب بھیجنے کی خواہش ظاہر کی…. تاہم ارسال کردہ کتاب موصول نہ ہونے کی صورت میں…. آپ نے دوبارہ زحمت اٹھائی اور بالآخر 15/12/2021 کو ڈاکیہ نے دو عدد کتاب میرے ہاتھ میں تھمایا ……یہ کہتے ہوئے کہ: یہ لیجیے …….آپ کا پارسل….. جو وزیرہ آباد, دہلی سے آیا ہے
کاوش ” جذبہ شاہین “ ہے قلمی تحفہ
جاگزیں ہیں جو ہر اک علم کے دیوانے میں
اس کے مقبول مؤلف ہیں مطیع الرحمن
جاں فشانی لگی ان کی اسے چمکانے میں
اللہ تعالٰی سے دعا گوں ہوں کہ اللہ تعالٰی آپ کی اس عظیم خدمت کو شرف قبولیت سے نوازے, اور آپ کی علمی کاوش کو آپ کے حق میں توشہ آخرت بنائے..آمین
آپ کا دینی بھائی:
رفیق اصغرسنابلی , کٹیہار بہار.