کتاب ’’جذبۂ شاہین۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ ‘‘مادر وطن بھارت کے شہر شہرمیں مقبولیت حاصل کرنے سمیت پاکستان، نیپال، سری لنکا، بنگلہ دیش، افریقہ، جرمنی، انگلینڈ، فرانس، امریکہ ، لندن ، دبئی، قطر، سعودی عرب، کویت سمیت دنیا بھر میں چند مہینوں کے اندر اردو کے پہلے ایڈیشن نے مقبولیت حاصل کی اور اہل ذوق افراد نے ہاتھوں ہاتھ حاصل کر لیا۔الحمد اللہ رب العالمین۔
اب میں اس بات پر خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ بڑے پیمانے پر غیر اردو داں افراد کے انگلش زبان میں اس کتاب کے مطالبے نے میری کوشش کو چار چاند لگایا اور میں بہت قریب ہوں کہ کتاب’’جذبۂ شاہین۔ عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ‘‘ کو انگلش زبان میں شائع کرکے عوام کے درمیان پہنچائوں۔ آپ سے دعا کی درخواست کے ساتھ نیک خواہشات کی تمنا کرتا ہوں۔ جزاک اللہ خیرا کثیرا
مشکور : مطیع الرحمن عزیز