اسرار عادل عالیاوی
ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی حیات پر “جذبہ شاہین “نام کی کتاب مطیع الرحمن عزیز بھائی کی نئی کتاب آج مجھے ملی ۔کتاب کے کچھ اوراق کو پڑھ کر اندازہ ہوا کہ یقینا آپ نے جہاں ایک طرف محترمہ موصوفہ کی زندگی کو اجاگر کرنے کی کوشش کی وہی دوسری طرف حق کی حقانیت اور باطل کے بطلان پر بھی مفصل بحث کی۔ یہ کتاب 150 مضامین کے ساتھ آٹھ سو 800 صفحات پر مشتمل ہے، اِس کتاب کے تعلق سے ڈھیر سارے تاثرات اور مضامین مختلف زبانوں کے اخبارات میں شائع بھی کیا گیا۔ کتاب کے چند مضامین کو میں نے پڑھا، اور اندازہ لگایا کہ ڈاکٹر نوھیرا شیخ کے تعلق سے یہ ایک ضخیم کتاب ہے، اِس کتاب میں ڈاکٹر صاحبہ کی قوم و ملت کے تئیں بے مثال قربانیوں اور کارناموں کا ذکر بہت ہی خوبصورت انداز میں کیا گیا ہے، محترمہ ڈاکٹر صاحبہ کی دینی،تعلیمی، سماجی، سیاسی، اور معاشی، قومی و ملی خدمات پر مشتمل یہ کتاب ,, جذبہ شاہین،، واقعی ایک گراں قدر کارنامہ اور کوشش ہے، مطیع الرحمان عزیز کی اس شاہکار کوشش سے ان شاءاللہ امت مسلمہ کو یقیناً ایک تحریک ملے گی۔ بھائی مطیع الرحمان صاحب نے ڈاکٹر نوہرا شیخ کے لئے خراج تحسین پیش کرنے کا جو ,,تحریری تحفہ،، نرالا اور انوکھا انداز اپنایا ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے،
آپ کے جذبوں اور ہمتوں کو سلام، میں برادرم جناب مطیع الرحمان عزیز صاحب کا بہت ہی ممنون و مشکور ہوں کہ جہنوں نے مجھ ناچیز کو اپنی یہ جامع کتاب ( جذبہ شاہین عالمہ ڈاکٹر نوھیرا شیخ) تحفے کی شکل میں دیا جس کے لئے میں ان کا بے حد مشکور ہوں۔
اللہ رب العالمین ان کی اس محنت کو شرفِ قبولیت سے نوازے آمین